29 اکتوبر، 2016، 4:52 PM

نواز شریف کی کابینہ کی پہلی قربانی/ پرویز رشید عہدے سے برطرف

نواز شریف کی کابینہ کی پہلی قربانی/ پرویز رشید عہدے سے برطرف

پاکستانی قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر فیڈ کرنے کے معاملے پر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی پرویز رشید کو وزارت اطلاعات سے برطرف کردیا ہے پرویز رشید نواز شریف کی کابینہ کی پہلی قربانی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر فیڈ کرنے کے معاملے پر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر پرویز رشید کو وزارت اطلاعات سے برطرف کردیا ہے پرویز رشید نواز شریف کی کابینہ کی پہلی قربانی ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق انگریزی اخبارڈان  میں شائع خبر قومی سلامتی کے منافی تھی ، دستیاب شواہد کے مطابق وزیراطلاعات نے کوتاہی برتی ، وزیراطلاعات کو آزادانہ تحقیقات کیلئے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پولیس، ایجنسیوں سمیت اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم بنائی جارہی ہے، کمیٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے سینئرافسران ہونگے، انکوائری کمیٹی الزامات تحقیقات کرےگی اور خبر کے مفادات اور مقاصد کی نشاندہی کریگی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے فوجی حکام کو قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے پر تحفظات تھے جس کا برملا اظہار وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں بھی کیاگیا۔ عسکری حکام کے تحفظات کے بعد حکومتوں نے خبرکی تردید کردی تاہم وزارت داخلہ نے اس کی تحقیقات شروع کردیں جس دوران وزیراطلاعات کی پیشہ وارانہ غفلت کی نشاندہی ہوئی۔وزارت داخلہ کی طرف سے غفلت کی نشاندہی ہونے کے بعد وزیراعظم نے انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے پرویزرشید سے عہدہ واپس لے لیا۔دوسری طرف سماء ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ تحقیقات اہم موڑ پر ہیں ، پرویز رشید ’نیوز گیٹ‘ کے ذمہ دار ہیں ، مزید تفصیلات وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بتائیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے بعد اب متنازعہ خبر کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے جس میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے افسر بھی شامل ہوں گے ۔

News ID 1867937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha